جدید داخلہ کا طریقۂ کار
لوازمات:
1۔ایک درخواست (فل کاغذ پر)بنام حضرت ناظمِ تعلیمات صاحب،استقبالیہ کمیٹی میں پیش کریں۔
2۔درخواست کے ساتھ اپنے سابقہ تعلیمی اسناد کی کاپیاں منسلک کریں۔ (اصل اسناد معائنہ كے بعد واپس كردیے جائیں گے)
3۔ایک عدد حالیہ تصویر (پاسپورٹ سائز) پیش كریں۔
4۔اپنے شناختی کارڈ کی کاپی یا ”ب“فارم (یا برتھ سرٹیفیكٹ) کی کاپی منسلک کریں مع والد كے شناختی كارڈ كے كاپی۔
شرائط:
درجۂ ثانیہ:
درجہ ثانیہ میں داخلہ کے لیے درجہ اولیٰ کارجسٹریشن کارڈ كی كاپی منسلك كریں اور درجہ اولی كے ششماہی یا سالانہ امتحان كا نتیجہ منسلك كریں۔
درجۂ ثالثہ:
۔مطلوبہ درجہ ثالثہ كے طلبہ درجہ ثانیہ كے سالانہ امتحان كانتیجہ منسلك كریں۔
درجۂ اولیٰ تا رابعہ:
درجہ اولیٰ تا رابعہ میں جدید داخلہ کے لیے سابقہ متصل وفاقی سال کا سالانہ نتیجہ کم از کم بتقدیر ”جید جداً“ کامیابی ضروری ہے۔
درجۂ خامسہ تا سابعہ:
درجہ خامسہ سے سابعہ تک جدید داخلہ کے لیے سابقہ متصل وفاقی سال کا سالانہ نتیجہ کم از کم بتقدیر”جید“کامیابی ضروری ہے۔
دورۂ حدیث:
وفاق کے ما تحت درجہ سابعہ میں کامیاب ہو۔
وضاحتیں:
تمام درجات میں داخلہ جائزہ امتحان کی بنیاد پر ہوگا۔
وضع قطع درست ہو، بالخصوص بال چھوٹے ہوں۔
مختلف درجات کے جائزہ کے لیے امتحانی کتب کا نقشہ تیاری كےلیے مستقلاً آویزاں کردیاگیا ہے۔اس کو نوٹ کرلیجیے۔

8/شوال المکرم/1444ھ


