شرائطِ داخلہ:
1- طالبِ علم /امید وار وفاق المدارس العربیہ یا کسی بھی معتبر ومستند ادارے سے دورۂ حدیث کے سالانہ امتحان میں کم ازکم اوسطاً اسّی (80) فی صد نمبر لے کر کامیاب ہوا ہو، میٹرک اور انٹر پاس طلبہ کو ترجیحی بنیاد پر داخلہ دیا جائےگا۔
2-مدرسے میں موبائل رکھنے اور استعمال کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔
3-تخصص فی اللغہ کا ایک سالہ نصاب مکمل کرنا لازمی ہے۔
4- امتحان میں عربی اور انگریزی (میٹرک تک) کی تحریری وتقریری صلاحیت جانچی جائےگی۔
5- طالبِ علم مضمون لکھ سکتا ہو اور خوش خط ہو، لہذا تحریری امتحان میں خوش خطی اور اردو، عربی اور انگریزی رسم الخط میں صاف ستھری تحریر کو بطورِ خاص پیشِ نظر رکھا جائےگا ، لہذا جن طلبہ کا خط خراب ہو یا مضمون لکھ نہیں سکتے، وہ داخلے کےلیے رجوع نہ کریں۔
منسلکہ کاغذات:
1- طلبہ تمام تعلیمی سندات ودستاویزات کی اصل اور ایک نقل ساتھ لائیں۔
2- اپنے ہاتھ سے خوش خط لکھی ہوئی درخواست۔
3- شناختی کارڈ کی کاپی
4- ایک عدد تصویر
5- وفاقی درجات کے ”کشف الدرجات“ کی کاپی
6- آخری درجہ جس مدرسے میں پڑھا ہے اس کے لیٹر پیڈ پر جاری شدہ تصدیق نامہ
7 – کسی معتبر ادارہ یا کسی معروف علمی شخصیت کی طرف سے ایسے تصدیق نامہ کا حامل ہو، جس میں دو باتوں کی تصریح کی گئی ہو کہ:
(1) ” امید وار /طالبِ علم اخلاق حمیدہ سے متصف ہونے کے ساتھ کسی بھی تنظیم سے وابستہ نہیں ہے اور نہ ہی سرکاری سطح پر کسی کیس یا جرم میں مطلوب ہے“۔
نیز اس بات کی بھی ضمانت ہو کہ: (2) ”امید وار /طالبِ علم ایک سالہ کورس مکمل کرنے تک ادارے کے ساتھ منسلک رہےگا۔ “
دیگر شرائط:
1- داخلے کے خواہش مند طلبہ کے اعمال واخلاق، تہذیب وشائستگی اور وضع قطع کا ایک عالمِ دین کے مطابق ہونا لازمی ہے، اسی طرح اکابر علمائے دیوبند پر مکمل اعتماداور ان کے مسلک پر کار بند ہونابھی ضروری ہے۔
2- معہد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ میں داخلے کے مستحق قرار پانے والے طلبہ کرام کےلیے دورانِ تعلیم کسی بھی انجمن یا جماعت سے ہر قسم کا تعلق ممنوع ہوگا۔
3- نیز تخصص کے علاوہ کسی اور سرکاری یا غیر سرکاری امتحان کی تیاری کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
4- درجۂ تخصص کے جو طلبہ مذکورہ بالا شرائط کے تحت اعلی درجے میں کامیاب ہوں گے، ان کو قیام وطعام اور معقول وظیفہ کے ساتھ داخلہ دیا جائےگا۔
نوٹ:
٭واضح رہے کہ داخلے محدود ہیں، صرف صلاحیت اور اہلیت کی بنیاد پر داخلے ہوں گے، کسی بھی قسم کی سفارش قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ امتحانی کمیٹی کا فیصلہ حتمی سمجھا جائےگا۔
٭ تمام داخلے ادارے کے تحریری وتقریری امتحان میں کامیابی کے ساتھ مشروط ہیں۔
٭ تقریری امتحان اور انٹرویو میں عبارت نحوی وصرفی کےاعتبار سے درست پڑھنے کی صلاحیت کو خاص طور پر مدِ نظر رکھا جائےگا۔
mahad-takhassus-lugha-language-admision-2023معہد عثمان بن عفان کے شعبۂ ”التخصص في اللغۃ العربیۃ والانجلیزیۃ وعلوم الحاسوب“ میں داخلے کے مواقع برائے سال 1444ھ مطابق 2023ءmahad-takhassus-lugha-language-admision-2023