معہد عثمان بن عفان میں ایک روزہ حلال آگہی ورکشاپ کا انعقاد اور شرکاء میں اسناد کی تقسیم

معہد کے طلبہ کی سوچ کو نئے زمانے سے ہم آہنگ کرنے کے لیے معہد میں ایک روزہ حلال آگہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ معہد عثمان بن عفان اور ”حلال آگہی وتحقیقاتی کونسل“ کے اشتراک سے پیش کی گئی۔ اس ورکشان میں معہد کے اساتذہ وطلبہ نے جوق در جوق شرکت کی۔ ساتھ ہی یہ ورکشاپ آن لائن سٹریمنگ کے ذریعے شیئر کی گئی جس کی مدد سے متعدد افراد نے مختلف جگہوں سے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔

حلال آگہی ورکشاپ کے شرکا کی حوصلہ افزائی کے لیے دار العلوم کراچی کے استاذ شیخ الحدیث حضرت مولانا عزیز الرحمن صاحب تشریف لائے۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء سے مختصر خطاب کیا اور آخر میں دعا بھی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے