قواعد وضوابط برائے جدید داخلے
معہد عثمان بن عفان میں داخلے لینے والے طلبہ توجہ فرمائیں:
(1)ادارہ ہذا کی طرف سے دیئے جانے والے ہدایات کی پابندی تمام طلبہ پر لازم ہے۔
(2)تعلیمی سال کے دوران موبائل فون رکھنے پر مطلقا پابندی ہے۔
(3)ادارہ کی طرف سے مختلف مواقع پر ملنے والی چھٹیوں کے علاوہ اضافی چھٹی کرنے کی قطعا اجازت نہیں۔
(4)سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ تینوں امتحانات میں مقبول ہونے والے طلبہ کو آئندہ سال معہدِ ہذا میں داخلہ نہیں دیا جائےگا۔
(5)طالب علم کو کسی بھی سیاسی اور مذہبی تنظیم سے وابستگی رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔
(6)جدید طلبہ کو داخلہ کے لیے ضمانت فراہم کرنا ضروری ہے
(7)ضامن کے لیے ضروری ہے کہ وہ معہد کا زیر ِتعلیم طالب علم ہو یا کسی بھی مدرسے کا استاذ ہو یا کوئی معہد کا واقف کار شخص ہو ۔
(8)درجہ اولی میں داخل ہونے والے طلبہ دورانِ سال کسی بھی قسم کا پرائیوٹ امتحان (میٹرک ، انٹر وغیرہ کا) نہیں دے سکتا۔خلاف ورزی موجبِ اخراج ہے۔
(9)درجہ ثانیہ میں داخلہ کے لیےاولی کا رجسٹریشن کارڈ پیش کرنا ضروری ہے۔
از دفتر تعلیمات معہد عثمان بن عفان


