داخلہ پالیسی
برائے تعلیمی سال 1446ھ- 47ھ
معہد عثمان بن عفان کراچی
معہد عثمان بن عفان 36/بی، لانڈھی ، کراچی کی تاسیس۲۶ /شعبان المعظم۱۴۱۵ ھ مطابق 28/جنوری 1995ء کو دینی وعصری تعلیم اور تربیت کی غرض سے ہوئی، اور بتدریج شعبۂ ناظرہ سے حفظ (بنین وبنات)، عصری تعلیم (اسکول) کے جی تا میٹرک(بنین وبنات)، درس نظامی بنین (وفاق)، دراسات دینیہ (بنات)، تخصصات (تخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث، تخصص فی اللغۃ العربیۃ والانجلیزیۃ وعلوم الحاسوب)، الصف الاعدادی اور تجوید للحفاظ جیسے مختلف تعلیمی شعبہ جات تک پھیل گیا۔الحمد للہ! رواں سال کا نیا تعلیمی سلسلہ شروع ہونے والا ہے، لہذا اس سال کے داخلہ پالیسی کی تفصیل پیشِ خدمت ہے:
قدیم داخلے کا طریقۂ کار
- قدیم طالبِ علم، اپنے داخلہ کی کارروائی کےلیے ”درخواست برائے داخلہ“،بعوض دس (10) روپے استقبالیہ کمیٹی سے حاصل کرے۔
- متعلقہ کمیٹی کے پاس تشریف لے جائیں۔ اور ہدایات کے مطابق عمل کرے۔
- قدیم طالبِ علم کا داخلہ مقبول ہونے کی صورت میں، اس کی تعلیمی واخلاقی کیفیت کی رپورٹ پر منحصر ہوگا۔
- قدیم طلبہ کے داخلے کی آخری میعاد 15 شوال المکرّم 1446ھ مطابق 14/ اپریل 2025ء روزِ پیر ہے۔
جدید داخلے کا طریقۂ کار
- جدید داخلہ کا امیدوار طالبِ علم، استقبالیہ کمیٹی سے ”درخواست برائے جدید طلبہ“ بعوض دس (10) روپے حاصل کرے، اسے پُر کرکے استقبالیہ کمیٹی میں پیش کرے۔
- درخواست ہذا کے ساتھ اپنے تمام سابقہ تعلیمی اسناد کی کاپیاں منسلک کرے (اصل اسناد ودیگر دستاویزات معائنہ کے بعد واپس کر دیے جائیں گے)۔
- استقبالیہ کمیٹی درخواست وصول کرنے کے بعد درخواست گذار طالبِ علم کو قرآن کریم ونماز واذکار کا جائزہ دینے کےلیے متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیجے گی۔
- قرآن کریم کے جائزہ میں کامیاب ہونے کی صورت میں تحریری امتحان میں شرکت کا اہل ہوگا۔
- تمام درجات میں داخلہ جائزہ امتحان کی بنیاد پر ہوگا۔
منسلک کاغذات (درجہ وار)
عمومی کاغذات
- درخواستِ داخلہ
- ایک عدد حالیہ تصویر (پاسپورٹ سائز)
- اپنے شناختی کارڈ کی کاپی یا ”ب“ فارم (یا لوکل سرٹیفیکیٹ) کی کاپی منسلک کرے مع والد کے شناختی کارڈ کی کاپی بھی منسلک کرے۔
اضافی کاغذات:
الصف الاعدادی:
- حفظ کا وفاقی نتیجہ منسلک کرے۔
- سابقہ تعلیمی اسناد یا نتائج
تجوید للحفاظ (دو سالہ):
- حفظ کا وفاقی نتیجہ منسلک کرے۔
- سابقہ تعلیمی اسناد یا نتائج
درجہ اولیٰ:
- متوسطہ کا کشف الدرجات یا مڈل یا میٹرک کا نتیجہ منسلک کرے۔
درجہ ثانیہ:
- درجہ ثانیہ میں داخلے کےلیے درجہ اولیٰ کا رجسٹریشن کارڈ کی کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔
- درجہ اولیٰ کے سالانہ امتحان کا نتیجہ منسلک کرے۔
- عصری تعلیمی اسناد کی کاپی
درجہ ثالثہ :
- درجہ ثانیہ کے سالانہ امتحان کا کشف الدرجات
- عصری تعلیمی اسناد کی کاپی
درجہ رابعہ:
- درجہ ثالثہ کے سالانہ امتحان کا کشف الدرجات
- عصری تعلیمی اسناد کی کاپی
درجہ خامسہ:
- درجہ رابعہ کے سالانہ امتحان کا کشف الدرجات
- عصری تعلیمی اسناد کی کاپی
درجہ سادسہ:
- درجہ خامسہ کے سالانہ امتحان کا کشف الدرجات
- عصری تعلیمی اسناد کی کاپی
درجہ سابعہ:
- درجہ سادسہ کے سالانہ امتحان کا کشف الدرجات
- عصری تعلیمی اسناد کی کاپی
درجہ دورۂ حدیث شریف:
- درجہ سابعہ کے سالانہ امتحان کا کشف الدرجات
- عصری تعلیمی اسناد کی کاپی
تخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث (دو سالہ):
- تمام وفاقی درجات کے سالانہ امتحان کے کشف الدرجات
- عصری تعلیمی اسناد کی کاپی
- شارٹ کورسز کے سرٹیفیکیٹ
تخصص فی اللغہ العربیہ والانجلیزیہ وعلوم الحاسوب:
- تمام وفاقی درجات کے سالانہ امتحان کے کشف الدرجات
- عصری تعلیمی اسناد کی کاپی
- شارٹ کورسز کے سرٹیفیکیٹ
شرائط واہلیت (درجہ وار)
- وضع قطع درست ہو، بال بالخصوص چھوٹے ہوں، مقطوع اللحیہ نہ ہو۔
- درجۂ اولیٰ تا خامسہ جدید داخلے کےلیے، امیدوار کا سابقہ متصل وفاقی سال کے سالانہ امتحان کا نتیجہ کم ازکم بتقدیرِ جیّد جدًّا، جبکہ درجہ سادسہ، سابعہ اور دورۂ حدیث میں کم از کم بتقدیرِ جیّد کامیابی ضروری ہے۔
الصف الاعدادی:
- داخلہ غیر رہائشی ہوگا۔
- حافظ ہو۔
- وفاق کے امتحان میں امتیازی نمبر کے ساتھ کامیاب ہو۔
- پرائمری کی استعداد ہو (امتحان لیاجائے گا)۔
- طالبِ علم نادرا ”ب“ فارم یا نادرا پیدائشی سرٹیفیکیٹ کا حامل ہو۔
- زیادہ سے زیادہ عمر 14 /سال ہو۔
تجوید للحفاظ (دو سالہ):
- داخلہ غیر رہائشی ہوگا۔
- حافظ ہو۔
- وفاق کے امتحان میں امتیازی نمبر کے ساتھ کامیاب ہو۔
- پرائمری کی استعداد کا حامل ہو (امتحان لیاجائے گا)۔
- یومیہ دو پارے سنا سکتا ہو۔
- زیادہ سے زیادہ عمر 14 /سال ہو۔
- طالبِ علم نادرا ”ب“ فارم یا نادرا پیدائشی سرٹیفیکیٹ کا حامل ہو۔
- داخلہ امتحان میں کامیابی ضروری ہے۔
درجہ اولیٰ:
- درجۂ اولیٰ کے داخلے کےلیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد بائیس(22) سال ہے۔
- درجۂ اولیٰ کا امیدوار کم از کم مڈل پاس/ متوسطہ کیا ہوا ہو۔
درجہ ثانیہ:
- درجۂ اولیٰ کا رجسٹریشن کارڈ ہو۔
- درجۂ اولی کا نتیجہ
- درجۂ اولیٰ میں جید جدا سے کامیاب ہو۔
درجہ ثالثہ :
- درجۂ ثانیہ کا کشف الدرجات ہو۔
- درجۂ ثانیہ میں جید جدا سے کامیاب ہو۔
درجہ رابعہ:
- درجۂ ثالثہ کا کشف الدرجات ہو۔
- درجۂ ثالثہ میں جید جدا سے کامیاب ہو۔
درجہ خامسہ:
- درجۂ رابعہ کا کشف الدرجات ہو۔
- درجۂ رابعہ میں جید جدا سے کامیاب ہو۔
درجہ سادسہ:
- درجۂ خامسہ کا کشف الدرجات ہو۔
- درجۂ خامسہ میں جید سے کامیاب ہو۔
درجہ سابعہ:
- درجۂ سادسہ کا کشف الدرجات ہو۔
- درجۂ سادسہ میں جید سے کامیاب ہو۔
درجہ دورۂ حدیث شریف:
- درجۂ سابعہ کا کشف الدرجات ہو۔
- درجۂ سابعہ میں جید سے کامیاب ہو۔
تخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث (دو سالہ):
- طالبِ علم /امید وار وفاق المدارس العربیہ یا کسی بھی معتبر ومستند ادارے سے دورۂ حدیث کے سالانہ امتحان میں کم ازکم اوسطاً اسّی (80) فی صد نمبر لے کر کامیاب ہوا ہو، میٹرک اور انٹر پاس طلبہ کو ترجیحی بنیاد پر داخلہ دیا جائےگا۔
- مدرسے میں موبائل رکھنے اور استعمال کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔
- تخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث کا دو سالہ نصاب مکمل کرنا لازمی ہے۔
- طالبِ علم مضمون لکھ سکتا ہو ۔
- خوش خط ہو،
- لہذا تحریری امتحان میں خوش خطی اور اردو عربی رسم الخط میں صاف ستھری تحریر کو بطورِ خاص پیشِ نظر رکھا جائےگا ، لہذا جن طلبہ کا خط خراب ہو یا مضمون لکھ نہیں سکتے، وہ داخلے کےلیے رجوع نہ کرے۔
- تقریری امتحان اور انٹرویو میں نحو وصرف کےاعتبار سے درست عبارت پڑھنے کی صلاحیت کو خاص طور پر مدِ نظر رکھا جائےگا۔
خصوصی شرائط:
- داخلے کے خواہش مند طلبہ کے اعمال واخلاق، تہذیب وشائستگی اور وضع قطع کا ایک عالمِ دین کے مطابق ہونا لازمی ہے۔
- اسی طرح اکابر علمائے دیوبند پر مکمل اعتماداور ان کے مسلک پر کار بند ہونابھی ضروری ہے۔
- معہد عثمان بن عفان میں داخلے کے مستحق قرار پانے والے طلبہ کرام کےلیے دورانِ تعلیم کسی بھی انجمن یا جماعت سے ہر قسم کا تعلق ممنوع ہوگا۔
- نیز تخصص کے علاوہ کسی اور سرکاری یا غیر سرکاری امتحان کی تیاری کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
- درجۂ تخصص کے جو طلبہ مذکورہ بالا شرائط کے تحت اعلی درجے میں کامیاب ہوں گے، ان کو قیام وطعام اور وظیفہ کے ساتھ داخلہ دیا جائےگا۔
تخصص فی اللغہ العربیہ والانجلیزیہ وعلوم الحاسوب (ایک سالہ):
- طالبِ علم /امید وار وفاق المدارس العربیہ یا کسی بھی معتبر ومستند ادارے سے دورۂ حدیث کے سالانہ امتحان میں کم ازکم اوسطاً اسّی (80) فی صد نمبر لے کر کامیاب ہوا ہو، میٹرک اور انٹر پاس طلبہ کو ترجیحی بنیاد پر داخلہ دیا جائےگا۔
- مدرسے میں موبائل رکھنے اور استعمال کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔
- طالبِ علم مضمون لکھ سکتا ہو ۔
- خوش خط ہو،
- لہذا تحریری امتحان میں خوش خطی اور اردو عربی رسم الخط میں صاف ستھری تحریر کو بطورِ خاص پیشِ نظر رکھا جائےگا ، لہذا جن طلبہ کا خط خراب ہو یا مضمون لکھ نہیں سکتے، وہ داخلے کےلیے رجوع نہ کریں۔
- تقریری امتحان اور انٹرویو میں نحو وصرف کےاعتبار سے درست عبارت پڑھنے کی صلاحیت کو خاص طور پر مدِ نظر رکھا جائےگا۔
خصوصی شرائط:
- داخلے کے خواہش مند طلبہ کے اعمال واخلاق اور وضع قطع کا ایک عالمِ دین کے مطابق ہونا لازمی ہے۔
- اسی طرح اکابر علمائے دیوبند پر مکمل اعتماداور ان کے مسلک پر کار بند ہونابھی ضروری ہے۔
- معہد عثمان بن عفان میں داخلے کے مستحق قرار پانے والے طلبہ کرام کےلیے دورانِ تعلیم کسی بھی انجمن یا جماعت سے ہر قسم کا تعلق ممنوع ہوگا۔
- نیز تخصص کے علاوہ کسی اور سرکاری یا غیر سرکاری امتحان کی تیاری کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
- درجۂ تخصص کے جو طلبہ مذکورہ بالا شرائط کے تحت اعلی درجے میں کامیاب ہوں گے، ان کو قیام وطعام اور وظیفہ کے ساتھ داخلہ دیا جائےگا۔
اہم قواعد وضوابط
- ہر طالبِ علم کے لیے معہد کے تمام قواعد وضوابط کی پابندی کرنا ضروری ہے۔
- (الف) درجۂ اولیٰ وثانیہ کے کسی بھی طالبِ علم کو عصری تعلیم کےلیے صرف ایامِ امتحان کےلیے رخصت لینے کی اجازت ہوگی۔ تیاری کےلیے اضافی رخصت لینے کی قطعاً گنجائش نہیں ہوگی۔ اس دوران تیاری کےلیے ادارے کی طرف سے ہی ایک ٹیوٹر کا عارضی انتظام ہوگا، جو رات کے اوقات میں ان کی تیاری کرائیں گے۔
(ب) باقی دیگر درجات میں بھی عصری امتحان کےلیے صرف ایامِ امتحان کی رخصت لینے کی اجازت ہوگی۔ ان کےلیے ٹیوٹر کا بندوبست بھی نہیں کیا جائےگا۔ امتحان دینے کی رعایت بھی ان باقی درجات میں صرف کراچی میں مقیم طلبہ کےلیے ہے۔
کراچی سے باہر کسی بھی تعلیمی بورڈ سے امتحان دینے کی اجازت نہیں ہے۔
- رات کے اوقات میں تکرار ومطالعہ کے نظم میں حاضری ضروری ہے۔
- کیمرے والا موبائل رکھنے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ بر آمد ہونے کی صورت میں فوری اخراج کردیا جائےگا۔
- اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً دیگر جو قواعد وضوابط اور ہدایات ادارے کی طرف سے جاری ہوتے رہیں، ان کی بھی رعایت اور پابندی کرنا تمام طلبہ پر لازم ہوگا۔
امتحانِ داخلہ
ہدایات:
امتحانِ داخلہ ان شاء اللہ العزیز درجِ زیل کتابوں سے لیا جائے گا اور انہی سے پرچہ تیار کیا جائےگا، لہذا امید وار طلبہ اپنے اپنے درجہ کے مطابق ان کتابوں کی تیاری کریں، مع ناظرہ قرآن كریم، نماز واذکار اور خوش خطی۔
- ہر امتحان مقررہ تاریخ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔
- امتحان کا دورانیہ چار گھنٹے کا ہوگا۔
- شرکائے امتحان وقت کی پابندی کرتے ہوئے امتحان میں شریک ہوں۔
ابتدائی امتحان:
درخواست جمع کراتے وقت مندرجہ ذیل مضامین کا امتحان ہر جدید طالبِ علم سے لیا جائےگا۔
- قرآن کریم
- نماز واذکار
- خوش خطی
کتبِ امتحانِ داخلہ (درجہ وار)
مطلوبہ درجہ الصف الاعدادی:
پرائمری لیول تک درجِ ذیل مضامین کا امتحان لیا جائےگا۔
- اردو
- انگلش
- ریاضی
مطلوبہ درجہ تجوید للحفاظ (دو سالہ):
پرائمری لیول تک درجِ ذیل مضامین کا امتحان لیا جائےگا۔
- اردو
- انگلش
- ریاضی
مطلوبہ درجہ اولیٰ:
میٹرک لیول تک درجِ ذیل مضامین کا امتحان لیا جائےگا۔
- اردو
- انگلش
- ریاضی
مطلوبہ درجہ ثانیہ:
درجۂ اولیٰ کے درجِ ذیل مضامین کا امتحان لیا جائےگا۔
- فنِ نحو
- فنِ صرف
- انشاء عربی
مطلوبہ درجہ ثالثہ :
- ہدایۃ النحو
- علم الصیغہ
- معلم الانشاء (اول)
- مختصر القدوری (حصۂاول)
مطلوبہ درجہ رابعہ:
- کافیہ
- اصول الشاشی
- معلم الانشاء (دوم)
- مختصر القدوری (حصۂ دوم)
مطلوبہ درجہ خامسہ:
- شرح الجامی
- نور الانوار
- مقاماتِ حریری
- معلم الانشاء (سوم)
- کنز الدقائق (مکمل)
مطلوبہ درجہ سادسہ:
- مختصر المعانی(مکمل)
- منتخب الحسامی
- الہدایہ (اول)
- دیوان المتنبی
مطلوبہ درجہ سابعہ:
- توضیح فقط (مکمل)
- الہداية (ثانی)
- شرح العقائد النسفية
- تفسیر الجلالین (مکمل)
مطلوبہ درجہ دورۂ حدیث شریف:
- مشکاة المصابیح (مکمل)
- تفسیر البیضاوی
- الہداية (ثالث)
- شرح نخبة الفکر
مطلوبہ درجہ تخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث (دو سالہ):
- مشكاة المصابیح (مکمل)
- مقدمۃ مشکاة المصابیح للدہلوی
- نور الانوار (بحث کتاب وسنت)
- شرح العقائد النسفية
- الہداية (مکمل)
مطلوبہ درجہ تخصص فی اللغۃ العربیۃ والانجلیزیۃ وعلوم الحاسوب:
عربی اور انگریزی (میٹرک لیول تک) کی صلاحیت کا جائزہ۔
تاریخِ امتحانِ داخلہ (درجہ وار)
نمبر شمار | درجہ | تاریخ ودن | امتحان ہال |
1 | تخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث (دو سالہ) | 16/شوال بروز بدھ | مسجدِ عثمان بن عفان |
2 | تخصص فی اللغہ العربیہ والانجلیزیہ وعلوم الحاسوب | 16/شوال بروز بدھ | مسجدِ عثمان بن عفان |
3 | الصف الاعدادی | 15/ شوال بروز پیر | مسجدِ عثمان بن عفان |
4 | تجوید للحفاظ (دو سالہ) | 15/ شوال بروز پیر | مسجدِ عثمان بن عفان |
5 | درسِ نطامی: درجہ اولیٰ تا دورۂ حدیث شریف | 15/ شوال بروز پیر | مطعم |
افتتاحِ تعلیم
اسباق ان شاء اللہ تعالی مؤرخہ 21/ شوال المکرّم 1446ھ مطابق 20/ اپریل 2025ء بروزِ اتوار شروع ہونا متوقع ہے۔
یکم شوال 1446ھ









