تخصص فی العقیدۃ والکلام
الحمد للّٰہ تعالیٰ! اس سال سے معہد عثمان بن عفان 36 بی لانڈھی کراچی میں ایک سالہ تخصص فی العقیدۃ والکلام کا آغاز کیا جا رہا ہے ، ان شاء اللّٰہ تعالیٰ یہ تخصص اپنی نوعیت کا منفرد اور جاندار تخصص ہوگا ، جس کی افادیت کا اندازہ اس وقت لگانا قبل از وقت ہوگا، ایسا شاندار اور جامع تخصص فی العقیدۃ والکلام ہر دینی ادارے اور معاشرے کا خواب ہے۔
نمایاں خصوصیات
- مختلف کلامی مناہج اور کتب کا تفصیلی تعارف
- اسلامی فرقوں کی تاریخ اور تقابلی جائزہ
- جدید دور کے الحادی وفکری فتنوں کا تعارف
- اہلِ سنت والجماعت کے اہم متون کی باقاعدہ تدریس
- جدید مغربی فکر وفلسفے کی باقاعدہ تدریس و مطالعہ
- علم الکلام کی انگریزی اور جدیداصطلاحات سے واقفیت
- جدیدفکری چیلنجز، لبرلزم،فیمینزم،اور سیکولرزم جیسےافکار کا اسلامی عقیدےکی روشنی میں تجزیہ
- جدیدسائنس اور فلسفے کے پیداکردہ شبہات کا عقلی اور نقلی جواب دینےکی تربیت
- بنیادی کلامی و فکری مصادر کا گہرا مطالعہ
- تحقیقی و استدلالی صلاحیتوں کی نشو ونما پر خصوصی توجہ
- بحث و مباحثہ کے آداب اور عملی مشق
- اصولِ تحقیق اور کلامی مبا حث پر تحقیق کی باقاعدہ مشق
- انگریزی زبان بولنے، پڑھنے اورلکھنے پر خصوصی توجہ
- کمپیوٹر: آفس،گرافکس، ویب ڈویلپمنٹ، سوشل میڈیا ٹریننگ
شرائطِ داخلہ:
- وفاق المدارس العربیہ یا کسی بھی معتبر ادارے سے درجہ عالمیہ میں کم از کم اوسطاً ستر ّ (70%) فی صد حاصل کرکےکامیاب ہو، ممتاز طالبِ علم قابلِ ترجیح ہے۔
- عربی و انگریزی زبان سے مناسبت ہو۔
- فلسفہ و معقولات اور اعتقادی و جدیدفکری مبا حث کا ذوق ہو۔
- داخلہ ادارے کے تحریری و تقریری امتحان میں کامیاب ہونے کے ساتھ مشروط ہے۔

7/ رمضان المبارک 1447ھ
مطابق 25/ فروری 2026ء
بروز بدھ


