اس زمانے میں انگریزی زبان کی اہمیت سے کس کو انکار ہے۔ اس اہمیت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے معہد عثمان میں سالانہ چھٹیوں میں طلبۂ مدارس میں انگریزی زبان کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے 25 روزہ کورس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی معہد میں 25 روزہ انگلش لینگویج کورس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس 4 شعبان سے شروع ہوکر 28 شعبان تک جاری رہے گا۔ کورس میں ملک کے مختلف اطراف سے 20 کے قریب طلبہ شریک ہوئے۔

اس کورس کے اندر طلبہ کے انگریزی سمجھنے، بولنے، لکھنے اور سننے کی مناسب استعداد پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کورس کے شروع میں انہیں انگریزی گرامر کی بنیادی باتیں سکھائی جاتی ہیں۔ اور آگے جاکر ایکٹیو وائس، پیسیو وائس اور ماڈل وربز تک پہنچ کر کورس اختتام تک پہنچتا ہے۔

کورس کے دوران انہیں 300 کے قریب verbs یاد کروائے جاتے ہیں اور ان کا استعمال سکھایا جاتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ریڈنگ کے لیے مختلف پیسجز کا سہارا لیا جاتا ہے جس سے طلبہ کے اندر ریڈنگ کمپریہنشن کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی پڑھائی جاری رکھ سکتے ہیں اور انگلش کے اندر اپنی صلاحیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

کورس 28 شعبان تک جاری رہے گا۔ آخر میں کورس میں شریک طلبہ کا امتحان ہوگا اور کامیاب طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے