الحمدللہ رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سیدالمرسلین سیدنا ونبینا ومولانا محمد وعلیٰ الہ وأصحابہ أجمعین،وعلیٰ کل من تبعہم بإحسان إلیٰ یوم الدین أما بعد:

الحمدللہ ! جامعہ عثمان بن عفانؓ ایک رجسٹرڈٹرسٹ ادارہ ہے، جس کا مقصدکتاب وسنت کی تعلیم کو عام کرنا ہے۔

الحمدللہ ! جامعہ ہذامیں قرآن کریم حفظ وناظرہ،پرائمری وسیکنڈری اور درسِ نظامی ازابتداء تا دورہ حدیث وتخصص فی الفقہ والحدیث تک مکمل تعلیم کا انتظام ہے۔قابل ذکر بات یہ کہ جامعہ میں اللہ کے فضل وکرم سے بنین وبنات کانظام تعلیم بالکل الگ تھلگ ہے۔
بنات کے واسطے تدریسی وانتظامی اسٹاف مکمل خواتین

پر مشتمل ہے اوربنات کے واسطے وفاق المدارس کا منظورشدہ نصاب دراسات دینیہ کی تعلیم کا بھی انتظام ہے۔ وباللہ التوفیق

معہدکی تأسیس اور جامعہ کی تشکیل

آج سے تقریباپچیس سال قبل بتاریخ 26 /شعبان المعظم1415ھ بمطابق 28/جنوری 1995ءبروز ہفتہ بعدنماز ظہر نورانی قاعدہ وناظرہ قرآن کریم سے جامعہ عثمان بن عفانؓ کا افتتاح ہوا۔اوربالتدریج1995ء سے لیکر2020ء تک چوبیس سالوں میں کامیابی کے ساتھ ترقی کے منازل طے کرتا ہوا بحمداللہ تعالیٰ اب ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کا ایک اجمالی خاکہ درج ذیل ہے۔

جامعہ کے شعبہ جات اور ان کی کارگزاری  پرایک اجمالی نظر

1۔ناظرہ قرآن كریم

ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات کی سابقہ تعداد 764۔ رواں سال کی تعداد 62 ،مجموعی تعداد 826

2۔تحفیظ

 حفظ قرآن کریم  بنین وبنات سابقہ تعداد 428 رواں سال کی تعداد 48 ۔اوراب تک اس شعبہ میں 476 طلبہ وطالبات  وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات میں امتحان دیکر کامیاب ہوچکے ہیں۔

3۔شعبہ تربیت معلمین کورس

تربیت معلمین کورس میں اس سال کامیاب ہونے والے شرکاء کی تعداد 24 اورسابقہ تعداد416 ہے۔ کل تعداد446 بنتی ہے ۔

4۔درس نظامی

جامعہ میں اس شعبہ کا آغاز8/شوال 1423بمطابق 13/دسمبر 2002درجہ اولیٰ سے ہوا،اور بالتدریج ہرسال ایک ایک تعلیمی سال کا اضافہ ہوتے ہوئے الحمدللہ دورہ حدیث تک تمام درجات تک کی تعلیم 2011 ء سے وفاق المدارس کے ماتحت دی جارہی ہے ۔

جامعہ میں اب تک دورہ حدیث سے فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد154 ہیں ۔ جن میں سے امسال سندفراغت حاصل کرنے والوں کی تعداد کل 28 ہیں ۔

5۔شعبہ تخصص ودارالافتاء

الحمدللہ گذشتہ پانچ سال سےتخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث کا آغاز کردیا گیا ہے۔یہ تخصص دوسال پر مشتمل ہے ۔اسکی انفرادیت یہ ہےکہ  اس نصاب کو اس طرح سے مرتب کیا گیا ہے  کہ اس میں فقہ میں مہارت پیداکرنے کے ساتھ ساتھ حدیث میں بھی دسترس پیدا کی جائے،کیونکہ فقہ اور حدیث کا ایک باہمی مضبوط رشتہ وربط ہوتا ہے۔

الحمدللہ اس سال متخصصین کا پانچواں بیچ تیار ہواہے جنکی تعداد14ہے۔پانچوں بیچوں کی مجموعی تعداد91 ہے۔اوراس شعبہ سے اب تک 8007 سےزائد فتاویٰ جاری کئے جاچکے ہیں۔

6- شعبہ تخصص فی اللغہ

7۔شاخ جامعہ

الحمدللہ جامعہ کے زیر انتظام کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد 5 شاخیں کام کررہی ہیں جن میں رواں سال طلبہ و طالبات کی کل مجموعی تعداد 1053 ہے ۔

8۔شعبہ نشرواشاعت:

جامعہ میں دینی واسلامی کتب کی تصنیف و تالیف اور طباعت کی غرض سے شعبہ نشرواشاعت کی بنیاد رکھی گئی ہے جہاں سے بحمدہِ تعالیٰ  اب تک اس شعبے سے درج ذیل کتب شائع ہوچکی ہیں:

  1. مختصرالقدوری مع التصحیح والترجیح
  2. عقیدۃ الطحاویہ
  3. سرمایہ گراں مایہ
  4. خیرالاصول فی حدیث الرسول
  5. دائمی نقشہ اوقات نمازوسحرافطار
  6. مقدمہ مشکوٰۃ فی علوم الحدیث
  7. تیسیرالمنطق کی تعریب
  8. مختصر ترین سیرت
  9. مأساۃ المسلمین
  10. اصلاح معاشرہ
  11. اہم خطاب
  12. احکام رمضان
  13. تحفۃ الملوک عربی واردو۔

9۔شعبہ لائبریری:

افادہ عام کے پیش نظر جامعہ میں ایک لائبریری کا قیام بنام مکتبۃ المحدث عبدالسبحان عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس میں کتابوں کو جدید انداز سے مرتب کیا جارہاہے،آئندہ ایک مستقل شعبہ کتب خانے میں مخطوطات  بنانے کا ارادہ ہے۔نیزایک مستقل شعبہ المکتبۃ الالیکترونیۃ(یعنی ڈیجیٹل لائبریری) کا قیام بھی پیش نظر ہے،اس وقت کتب خانے میں کتابوں کی  مجموعی تعداد 12803ہیں۔

سالانہ کارکردگی

شعبہ جاتاب تک کے بیچاس سال فارغ طلبہ وطالباتکل فارغ طلبہ وطالبات
ناظرہ قرآن کریم16 کلاسز261007
حفظ قرآن کریم13 کلاسز44561
تربیت معلمین51بیچز22483
دراسات دینیہ (بنات)14بیچز23124
دورۂ حدیث
(درس نظامی)
12 بیچز23220
 تخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث
(دو سالہ)
8 بیچز21109
تخصص فی اللغۃ
(عربی، انگلش، کمپیوٹر)
ایک سالہ ڈپلوما
3بیچز1143
میٹرک  (بنین وبنات)16بیچز42459

معہد عثمان بن عفان کی فلاحی خدمات

جامعہ ہذا دینی تعلیم کی خدمت اور نشر واشاعت  کے ساتھ انسانیت کی خدمت اور فلاح وبہبود کی طرف بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ الحمدللہ اب تک اس حوالے سے مختلف نوعیت کی خدمات انجام دی گئی ہیں۔

2008 میں شمالی علاقہ جات میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے زلزلہ سے متاثرین  کے ساتھ ایک خطیر رقم کی شکل میں مالی تعاون کرنے کےساتھ ساتھ انٹر نیشنل لیول میں برما کے مسلم صوبہ ارکان(راکھین )میں 2018 میں مسلمانوں کی نسل کشی، بیدخلی اور ان پر ہونے والے خون کے آنسو رلانے والےمظالم اور قتل و غارت گری و زندہ جلانے اورمسلمان ماں و بہنوں کی عصمت دری  والے واقعہ کے بعد بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اربوں روپے کی امداد(جو تا حال جاری ہے)۔

اس کے علاوہ  اب تک اندرون سندھ ضلع سانگھڑکے مختلف مقامات پر تین  مسجدیں (1)مسجد سعد بن أبی وقاص (2) مسجد ابو عبیدہ بن الجراح اور (3) مسجد علی بن أبی طالب تعمیر کرچکے ہیں۔

سوکوارٹرز کے علاقہ میں ایک مسجد(مسجد قبا) زیر تعمیر ہے اور مسجد اقصیٰ سوکوارٹر میں ایک وضو خانہ بھی تعمیر کیا گیا۔ یہ سارا کام الرازی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے تحت انجام دیا جارہاہے۔

اس سال سندھ اور دیگر علاقوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران معہد عثمان بن عفان کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیا گیا اور لگ بھگ ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان، اجناس، ادویات، اشیائے ضرورت اور نقدی کی صورت میں متاثرہ علاقوں تک پہنچایا گیا۔

2 thoughts on “معہد عثمان بن عفان – مختصرتعارف وکارکردگی”

  1. فضل الرحمن

    السلام علیکم جی یہ کتاب "مقدمة فی اصول الحدیث "للشیخ عبد الحق مع حواشی السعدی ومع تحقیق الشیخ نور البشر،آپ ہی کی شائع کردہ ہے ؟پشاور میں کس مکتبہ سے ملے گا؟اور یا بذریعہ ڈاک آپ بھیج سکتے ہیں؟برائے کرم اگر رابطہ کے لیے واٹس نمبر ہو تو سنڈ کیجیے گا جزاکم اللہ خیرا

    1. ابھی پرنٹنگ پریس میں ہے، معلومات کےلیے درجِ ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
      مولانا عبد السلام ساحب
      لائبریرین مکتبة الشیخ عبد السبحان
      معہد عثمان بن عفان
      +92 321 8994173

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے