معہد میں اس سال بھی پچھلے سالوں کی طرح مدارس کے طلبہ کے لیے 25 روزہ صرف ونحو کے دورے کا انعقاد ہوا۔ اس دورے میں دور دور سے مختلف مدارس کے طلبہ شریک ہوتے ہیں اور صرف ونحو اور عربی عبارت خوانی میں اپنی استعداد کو بہتر بناتے ہیں۔

اس سال بھی ملک کے مختلف علاقوں سے تقریباً تیس طلبہ اس کورس میں شریک ہوئے اور کورس سے استفادہ کیا۔ کورس کے اساتذہ میں دو بہت ہی تجربہ کار اساتذہ مولانا کلیم اللہ صاحب اور مولانا محمد ادریس صاحب شامل ہیں دونوں حضرات کا تدریسی تجربہ سالوں پر محیط ہے اس وجہ سے اس سال اس دورے میں تدریس کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی جسے یہ دونوں حضرات بخوبی نبھا رہے ہیں۔

اس کورس میں طلبہ کی صرف ونحو کی استعداد کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں وہ عربی عبارت پڑھنے، سمجھنے اور بالآخر ترجمہ کرنے پر قادر ہو جاتے ہیں۔

کورس 28 شعبان تک جاری رہے گا۔ کورس کے اختتام پر شریک طلبہ کا امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے